14 دسمبر 2015 - 10:45
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے امریکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا :جان کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے امریکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے امریکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے امریکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے امریکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں پر صرف اس وجہ سے پابندی لگادی جائے کہ وہ مخصوص مذہب کے پیروکار ہیں ۔
یہ بات بہت حیران کن اور امریکی قوم کی روایات کے خلاف ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے امریکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169